ایچ ای سی کامن ویلتھ اسکالرشپس کا اعلان

HEC commonwealth scholarship program has been announced

اسلام آباد:          ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2020 کےلیئے کامن ویلتھ اسکلالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں خواہشمند افراد سے باقاعدہ درخواستیں مانگ لی گئی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ اسکالرشپس انگلینڈ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کےلیئے ہیں، جس کو یوکے ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی  مالی امداد سے شروع کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد قابل اور محنتی افراد کو ایک موقع فراہم کرنا ہے جس میں وہ مستحکم ترقی کےلیئے درکار مناسب علم اور ہنر حاصل کرتے ہیں جس کو بعد ازاں ملکی ترقی کےلیئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ان طلباء کے لیئے سنہری موقع ہے جو مالی وسائل کی بناء پردنیا کی جدید یونی ورسیٹیز سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔

کامن ویلتھ اسکالرشپس دنیا کے نسبتا کم اور درمیانے درجے کے آمدنی والے ممالک سے تعلق رکھنے والے ذہین طلباء کےلیئے فل ٹائم ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز ہوتے ہیں۔

اسکارلرشپس درج ذیل شعبوں میں ہیں

۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار ڈیولپمنٹ

۔ ہیلتھ سسٹم کی استعداد کی بڑھوتری

۔ عالمگیر خوشحالی کا فروغ

۔ عالمگیر امن کا فروغ

۔ سیکورٹی

۔ گورننس

۔ کرائسس کا بروقت اور مناسب حل

اسکالرشپس کا دورانیہ ماسٹرز کےلیئے ایک جبکہ پی ایچ ڈی کےلیئے تین سال ہے جوکہ فال 2020سے شروع ہونگیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top