روشن اپنا گھر سکیم: گرانہ ڈاٹ کام، اسٹیٹ بینک کی دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی تقریب

گرانہ ڈاٹ کام نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں روشن اپنا گھر اسکیم کے لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ 

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جس میں صدرِ پاکستان عارف علوی اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے کہ صدر عارف علوی دو روزہ دورے پر یو اے ای میں موجود ہیں اور اُنہوں نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے مُلکی معیشت کا پہیہ چلانے اور رواں رکھنے کا ایک مصمم عزم کیے ہوئے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے پاکستان میں ترسیلات زر پر ایک مثبت اثر پڑا اور روشن اپنا گھر اسکیم سے اب سمندر پار پاکستانی پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بغیر کسی خوف و خطر کے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر پروگرام سے اوورسیز پاکستانیوں کے سرمائے کے تحفظ اور شفافیت کے فروغ پر خصوصی زور دیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ریئل اسٹیٹ ہاؤسنگ میں انویسٹمنٹ میں آسانی کا رجحان ہے۔ 

اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر نے کہا اوورسیز پاکستانی یقیناً پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، روشن اپنا گھر سکیم سے اوورسیز پاکستانی مُلکی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں براہِ راست حصہ لے سکتے ہیں اور روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سے سمندر پار پاکستانیوں کے انویسٹمنٹ پوٹینشل کا مکمل ادراک کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ روشن اپنا گھر سکیم سے سمندر پار پاکستانیوں کو بغیر کسی خوف کے سرمایہ کاری کا موقع دیا جارہا ہے۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے سمندر پار پاکستانیوں کو یہ بہترین موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام کا حال ہی میں آغاز کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کسی بھی جگہ اپنا گھر خرید سکیں گے۔ اس ضمن میں مختلف بینکوں کے ساتھ بات بھی کرلی گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ طے پایا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے گھر کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top