کے پی بزنس کمیونٹی کو بہترین سہولیات دینگے،  ڈاکٹرعشرت حسین

Investment in KPK

پشاور: حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی کیونکہ انکا ملکی ترقی میں کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عشرت حسین نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جرمن ایمبیسی  کے اشتراک سے منعقد شدہ سیمینار میں کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ  پرائیویٹ سیکٹر کی بحالی، ترقی اور سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاۓگی ، تا کہ انویسٹرز پاکستان کے ہر شعبے  میں سرمایہ کاری کرسکیں۔

سیمینار  کا مقصدکے پی میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ان کے بہترین استعمال کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر موجود جرمن سفیر Bernhard Schlagheck نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا ۔ پوری دنیا کو چاہیے کہ وہ اس صوبے میں موجود سرمایہ کاری کے روشن مستقبل سے فائدہ اٹھاۓ .

اس موقع پر موجود سینیٹر نومان وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ کے پی سستی بجلی پیدا کرتا ہے پھر بھی اس صوبے کو مہنگی بجلی ملتی ہے۔تاہم بہت جلد کے پی کو فی یونٹ دس روپے بجلی ملنا شروع ہو جائیگی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top