گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے گجرانوالہ میں جے ایس ایم اوپن ہاؤس کا انعقاد

پنجاب میں کاروباری سرگرمیوں کے مرکز شہر گجرانوالہ میں گرانہ ڈاٹ کام کے تعاون سے جناح اسکوائر ریزیڈینشیل اپارٹمنٹس میں محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے اوپن ہاوس کا انعقاد کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اوپن ہاوس کی تقریب گجرانوالہ میں میریڈین ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سرمایہ کاروں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جناح اسکوائر ریزیڈینشیل اپارٹمنٹس، جے ایس ایم ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جو کہ لاہور میں خیابانِ جناح پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

گجرانوالہ میں منعقدہ اوپن ہاؤس کی اس تقریب میں جے ایس ایم ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او حافظ عبدالوحید تاج، سی ای او خان سنز ڈویلپرز صاحبزادہ عمران، شان محمد انور، ملک اشرف ڈوگر، گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید، گرانہ ڈاٹ کام کے نیشنل سیلز ہیڈ عاصم افتخار اور ریجنل سیلز ہیڈ ناصر ملک بھی شریک تھے۔

جناح اسکوائر ریزیڈینشیل اپارٹمنٹس منصوبہ اعلیٰ ترین معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ایک، دو اور تین بیڈ کے رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ جڑواں عمارتوں پر مشتمل جناح اسکوائر میں مجموعی طور پر 340 رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ مذکورہ منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام اور جے ایس ایم ہائٹس کی شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام کی یہ کوشش ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور مارکیٹنگ پارٹنر گرانہ ڈاٹ کام اس پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبے کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر لاہور کے دل میں یہ منصوبہ رہائش اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ہے۔

جے ایس ایم ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او حافظ عبدالوحید تاج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ خیابانِ جناح پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی جدت اور پُر آسائش سہولیات میں کسی بھی بین الاقوامی معیار کے شاندار رہائشی منصوبے سے کم نہیں ہو گا۔

اوپن ہاوس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ ناصر ملک کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام اِس لگژری ہاؤسنگ پراجیکٹ کی سیلز سے متعلق امور میں جے ایس ایم ہائٹس کو بطور مارکیٹنگ پارٹنر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں رہائشی منصوبوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مذکورہ منصوبے میں دستیاب سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top