سی ڈی اے کا کمرشل پلاٹس کی نیلامی 21 ستمبر کو کرنے کا اعلان

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشل پلاٹس کی نیلامی ستمبر کی 21، 22 اور 23 تاریخ کو کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ تین مہینے کے دورانیے میں منعقد کی جانے والی دوسری نیلامی ہوگی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ نیلام عام حکومت کے تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کے ویژن کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے۔

یہ تین مہینے کے دورانیے میں منعقد کی جانے والی دوسری نیلامی ہوگی۔

پچھلی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی حیرت انگیز دلچسپی دیکھنے میں آئی جب سی ڈی اے نے 12 پلاٹوں کو 17.4 ارب میں فروخت کیا۔

بلیو ایریا نیو ویژن کے پلاٹس بھی نیلامی کے لیے پیش ہوں گے۔

انڈسٹریل پلاٹ، ایگرو فارم پلاٹ، کلاس تھری شاپنگ سینٹر پلاٹ بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں جی ٹین مرکز، آئی ایٹ مرکز، ڈپلومیٹک انکلیو، ایف ٹین مرکز، انڈسٹریل ٹرائینگل کہوٹہ اور کلاس تھری شاپنگ سینٹر جی نائن ون، جی نائن ٹو، جی ٹین تھری، جی الیون فور، آئی الیون فور بھی نیلامی کا حصہ ہوں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top