پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں مسلسل چوتھے ماہ سرپلس ریکارڈ

کراچی: جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں لگاتار چوتھے مہینے سرپلس ریکارڈ ہوا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ستمبر کے مہینے میں یہ اضافہ 59 ملین ڈالر تھا جو کہ اب بڑھ کر 382 ملین ڈالر ہوگیا ہے۔

جولائی میں رواں مالی سال کے آغاز کے بعد سے موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ کی مجموعی رقم 1.2 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

اب تک جولائی سے اکتوبر کے چار ماہ کے عرصے میں ، ترسیلات زر کی مجموعی آمد 9.43 بلین ڈالر ہوگئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں 7.45 بلین ڈالر تھی۔

دوسری جانب جولائی تا اکتوبر ملک کا تجارتی توازن چار فیصد اضافے کے ساتھ 6.74 بلین ڈالر ہو گیا ہے جو گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 6.48 بلین ڈالر تھا۔

وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، تجارتی خسارہ سکڑتا جارہا ہے اور صنعتی پیداوار میں زبردست اضافہ ہورہاہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top