ایف بی آر نے سیلز ٹیکس جمع کرانے کی مدت میں اضافہ کر دیا

FBR extends deadline for sales tax returns

اسلام آباد:            فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز اور فیڈرل ایکسائز ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ کر دیا۔ اگست کے مہینے کے لیئے فائل ہونے والی ٹیکس ریٹرن کی تاریخ اب 18ستمبر سے بڑھا کر 20ستمبر کر دی گئ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس کے ساتھ ساتھ تمباکو مصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا لائسنس حاصل کر نے کے لیئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بھی 20سمتبر سے بڑھا کر 27ستمبر کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری ہو نے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق درخواستوں کی وصولی پی آر آر اے رولز کے مطابق ہوگی تاکہ کوئی بے قاعدگی اور ابہام پیدا نہ ہو۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق، وہ درخواست گزار جو تجربے اور تکنیک کی بنیادوں پر 80میں سے 70نمبر لے سکے گا اسکی درخواست منظور کر لی جایگی۔لائسنسنگ کے دستاویزات پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر سے لیئے جا سکتے ہیں یا ایف بی آر کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top