بیرونی سرمایہ کاری دس ماہ کی بلند ترین سطح پر

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں پاکستان کو معیشت کے مختلف شعبوں میں 10 ماہ میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی جو کہ 317.4 ملین ڈالر ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سب سے زیادہ سرمایہ کاری پاور پروڈکشن، تھری جی اور فور جی موبائل سروسز اور تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 70 فیصد سرمایہ کاری پاکستان کو دیرینہ دوست چین سے موصول ہوئی۔

اِس کی ایک وجہ پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ چین وہ واحد مُلک ہے جو کرونا کے اثرات پر قابو پا چُکا ہے۔

ماہرین کے مطابق معتدد غیر ملکی سرمایہ کار ابھی بھی کوویڈ۔19 سے لڑنے میں مصروف ہیں اور انہیں اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے اور پھر وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرمایہ کاری کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں گے۔

اعداد کے مطابق یہ بیرونی سرمایہ کاری میں پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top