پراپرٹی ویلیو ایشن کے نئے ریٹس کا اطلاق 31 جنوری تک مؤخر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ٹاؤن ڈویلپرز کی جانب سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے پر تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے ملک کے 40 بڑے شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن کے نئے ریٹس کا اطلاق 31 جنوری تک مؤخر کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر نے بذریعہ آفس میمورینڈم، جائیداد کی قیمتوں میں بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے اور انہیں قابلِ عمل بنانے کے لیے طریقہ کار پر تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جہاں بھی کسی اسٹیک ہولڈر کی جانب سے اوور ویلیوایشن یا اَنڈر ویلیوایشن کی نشاندہی کی گئی ہو وہاں نوٹیفائیڈ ویلیوایشن ٹیبلز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ادارے کو غیرمنقولہ پراپرٹیز کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے اور اسی لیے یکم دسمبر 2021 کو 40 بڑے شہروں میں پراپرٹیز کو اصل مارکیٹ ویلیو کے قریب تر کرنے کے لیے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے ایف بی آر کو اعتراضات موصول ہوئے ہیں جو کہ نئے جاری کردہ ویلیوایشن ٹیبلز میں بے ضابطگیوں اور نقائص کو واضح کرتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے تمام سفارشات کو دوبارہ نوٹیفائی کیا جائے گا جو کہ 31 جنوری 2022 کو ممکنہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top