حکومت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے قیام کے لیے اراضی مختص کردی

اسلام آباد: حکومت نے آئی ٹی کی صنعت کے فروغ کے لیے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے قیام کے لیے اسلام آباد میں 150 ایکڑ کی اراضی مختص کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ٹیکنالوجی زون کے قیام کے لیے اراضی کی پہچان کے عمل میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے حکومت کی معاونت کی۔

کیبنٹ ڈویژن سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی آرڈیننس 2020 کے تحت اس اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ایک ایک اسپیشل ٹیکنالوجی زون اسلام آباد، لاہور، ہری پور، کراچی اور کویٹہ میں قائم کیا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق 150 ایکڑ کی یہ زمین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے پاس ہے اور تاحال استعمال میں نہیں۔

اس زمین کی حوالگی فوری طور پر کردی جائے گی مگر پیمنٹ سالانہ اقساط میں تقریباً پانچ سال کے عرصے تک کی جائے گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top