حکومت نے تعمیراتی صنعت کو بےمثال پیکج دیا: وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو سات دنوں کے اندر کنسٹرکشن کے حوالے سے ون ونڈو سہولت شروع کرنے کے لیے روڈ میپ جمع کرانے اور ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق تمام محکموں کو فیسوں کی ادائیگی، اجازت ناموں کے حصول اور متوازی ورکنگ کے لیے آن لائن نظام کی منظوری کی ہدایت کردی۔
وہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کی صدارت کررہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام تر معاملے میں عدم توجہی ظاہر کرنے اور غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے والے عہدیداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات کا ایک بہترین پیکج دیا تاکہ ملک میں معاشی ترقی کا پہیہ گھومے اور تعمیرات سے جُڑے صنعتوں کا فروغ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس پیکج کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے کا کم آمدنی والا طبقہ اپنے گھر کا مالک بن سکے۔
انہوں نے ماتحت افسران کو ہدایت کی کہ گھروں کے حصول کے نظام کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت جلد مکمل کرنے کا کہا اور کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومتی اجازت ناموں، نو ابجکشن سرٹیفکیٹ اور دیگر عوامل کو مقرر کردہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔
لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین نے اجلاس میں وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایل ڈی اے سٹی کے انتظامات کے حوالے سے بتایا۔
سندھ کے چیف سیکرٹری نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کے احکامات کی روشنی میں صوبے نے ٹیکسوں کے تناسب کو کافی حد تک کم کیا اور اسے پنجاب اور کے پی کی سطح تک لایا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top