گرانہ ڈاٹ کام کا یو سی پی کے ساتھ اشتراک، ریئل اسٹیٹ مینیجمنٹ میں پاکستان کی پہلی بی ایس ڈگری متعارف

گرانہ ڈاٹ کام نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی) کے اشتراک سے ریئل اسٹیٹ مینیجمنٹ میں پاکستان کی پہلی چار سالہ بی ایس ڈگری متعارف کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ریئل اسٹیٹ مینیجمنٹ کی یہ ڈگری مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک نئے دور کی نوید ہے جس سے یہاں باقاعدہ تعلیم اور فارمل ٹریننگ کا رجحان ہوگا۔

اس ڈگری کو وائس چانسلر ریئر ایڈمرل (ر) ناصر اکرام کے خصوصی تعاون سے متعارف کروایا جارہا ہے۔

اس پروگرام سے ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی حالیہ کمیوں کا مکمل احاطہ کیا جائیگا اور اُنہیں باقاعدہ تعلیم کے ذریعے ختم کرنے کی کاوش کی جائیگی۔

اس پروگرام میں انٹروڈکشن ٹو ریئل اسٹیٹ بزنس اینڈ انڈسٹری، کنسٹرکشن انجینرنگ اینڈ پریکٹسز، پراسپیکٹس اینڈ چیلنجز، پراجیکٹ مینیجمنٹ، اسٹریٹیجک پراپرٹی مینیجمنٹ لاء، ایسیٹ مینجمنٹ، پلاننگ وغیرہ پڑھائے جائیں گے۔

یہ ڈگری تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی ہوگی جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کرے گی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

3 thoughts on “گرانہ ڈاٹ کام کا یو سی پی کے ساتھ اشتراک، ریئل اسٹیٹ مینیجمنٹ میں پاکستان کی پہلی بی ایس ڈگری متعارف”

  1. good news for real state sector bogus property dealer knock out from this field bs real state congratulation to granna

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top