سائکلنگ کے شوقین افراد کی گرانہ ڈاٹ کام کے سائکلنگ سنڈے ایونٹ میں بھرپور شرکت

اسلام آباد: سائکلنگ کے شوقین افراد نے گرانہ ڈاٹ کام کے منعقد کردہ سائکلنگ سنڈے ایونٹ میں بھرپور شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام نے یورپی یونین پاکستان، اربن انوویشن، آئی سی ٹی انتظامیہ، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، اسلام آباد ٹریفک پولیس، اسلام آباد پولیس، ایم ٹی بی اسلام آباد اور پی ایم ٹائگر فورس کی شراکت سے اس ایونٹ کا انعقاد کیا۔

سائکلنگ ایونٹ میں جڑواں شہروں سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور حصہ لیا جن میں ڈنمارک کی پاکستان میں سفیر لز روزنہوم بالخصوص شامل تھیں۔

ایونٹ میں شریک لوگوں نے نہ صرف جناح ایونیو تا ڈی چوک تفریحی سائکلنگ کی بلکہ وہ سائکلنگ کے مقابلوں میں بھی پیش پیش رہے۔

حکام نے ایونٹ کی زبردست میزبانی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top