سستے مکانات کی تعمیر کے لیے 60 ارب روپے سے زائد قرضوں کی منظوری

کراچی: بینک دولت پاکستان کے متعدد اقدامات اور حکومت کے تعاون کے نتیجے میں سرکاری مارک اپ سبسڈی اسکیم جسے عام طور پر میرا پاکستان میرا گھر کہا جاتا ہے، کے لیے بینک قرضے جاری ہونے کی رفتار بڑھ گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکیم کے آغاز سے اب تک بینکوں کو مجموعی طور پر 154 ارب روپے کی درخواستیں اسکیم کے تحت موصول ہو چکی ہیں جبکہ 31 اگست 2021 تک بینکوں نے 60 ارب روپے سے زائد کے مکاناتی قرضے منظور کیے ہیں۔

اسکیم کے تحت قرضوں کا اجرا 31 اگست 2021  سے شروع ہو چکا ہے اور اب تک 11.5 ارب روپے قرضوں کی مد میں جاری کیے جا چکے ہیں۔

میرا پاکستان، میرا گھر اسکیم کے گذشتہ سال اعلان کے بعد سے اسٹیٹ بینک نے متعدد سازگار اقدامات کیے ہیں، جیسا کہ سادہ اور آسان ترین درخواست فارم، غیر رسمی آمدنی کے تجزیے کا ماڈل اختیار کرنا، محتاطیہ ضوابط میں نرمی کرنا، اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنا، اور شکایات درج کرانے کے لیے پورٹل کی تشکیل، جسے تمام جغرافیائی علاقوں کے تمام بینکوں کے فوکل پرسن کا ایک نیٹ ورک مدد دیتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بینک میرا پاکستان، میرا گھر کی درخواستیں ملک بھر میں 8 ہزار سے زائد مخصوص برانچوں کے ذریعے وصول کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے میرا پاکستان، میرا گھر کے تحت ہر بینک کے لیے اہداف مقرر کیے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top