پشاور میں 20 منزلہ رہائشی عمارت کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط

پشاور: خیبر پختونخواہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز نشتر آباد پشاور میں 20 سے زائد منزلہ رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سیکرٹری ہاؤسنگ کے پی داؤد خان اور ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے وسیم حیات باجوہ نے سول سیکریٹیریٹ پشاور میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب میں وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، ڈی جی صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی عمران وزیر، ڈائریکٹر سٹاف ایف جی ای ایچ اے فیاض گُل اور ڈائریکٹر کورڈنشن عدنان دائر نے شرکت کی۔

ایم او یو کے مطابق ایف جی ای ایچ اے رہائشی اپارٹمنٹس کی منصوبہ بندی، عمل درآمد، ڈیزائننگ، انجینرنگ، تعمیر، اور مارکیٹنگ کے سلسلے میں تکنیکی اور انتظامی مدد فراہم کرے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ رہائشی عمارت 36 کنال کی اراضی پر قائم کی جاے گی اور لاگت 15 ارب روپے ہوگی۔ رہائشی عمارت کی پہلی 4 منازل تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی، پانچویں منزل سرکاری دفاتر کے لیے استعمال ہوگی اور باقی فلورز کو رہائش کے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے ویژن اور احکامات کے مطابق صوبائی حکومت گھروں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مکانات کی مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے۔

وزیرِ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ نشتر آباد میں یہ طویل قامت رہائشی عمارت صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ شہر میں 20 سے زائد منزلہ رہائشی عمارت کی تعمیر ہورہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top