رواں مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز کی مد میں پاکستان کو 562 ملین ڈالر کی آمدن

اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز کی مد میں 562 ملین ڈالر کی آمدن ہوئی جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 27.32 فیصد زائد ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سمندری راستے سے تجارتی سامان کی نقل و حمل سے متعلق سروسز کی برآمدات میں 52.87 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ گذشتہ سال کے 61.260 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 93.650 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

سمندری راستے سے مال بردار بحری جہازوں کی مدد سے تجارتی سامان کی نقل و حمل کی سروسز میں 54.25 ملین امریکی ڈالر کی برآمدای ٹرانزیکشنز ہوئیں جو گذشتہ سال ہونے والی 26.520 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 104.2 فیصد زیادہ ہیں۔

ہوائی راستے سے تجارتی سامان کی نقل و حمل کی سروسز میں رواں سال 26.07 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ ہوائی راستے سے برآمدی خدمات کے نتیجے میں حکومت نے 451.80 ملین ڈالر آمدن حاصل کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top