وزیرِ اعظم نے ہاؤسنگ فنانس کو آسان سے آسان تر بنانے کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک کو یہ احکامات جاری کیے ہیں کہ کمرشل بینکوں کی جانب سے ہاؤسنگ فنانس کے لیے مختص 380 ارب روپے لوگوں کو آسانی سے دستیاب ہونے چاہئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعمیر شدہ گھروں کی تقسیم کے موقع پر حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ گورنر اسٹیٹ بینک کو یہ انتباہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہر درخواست دہندہ کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولت آسانی سے میسر ہو۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت تعمیر کیے جانے والے ہر گھر پر حکومت 3 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہورہاہے کہ حکومت تعمیراتی صنعت کو اس طرح کا ماحول دے رہی ہے اور اس سے معاشی ترقی اور نوکریوں کی آسان فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

اُنہوں نے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے میں 1008 فلیٹ اور 500 گھروں کی تقسیم کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں 1500 مزید گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top