پنجاب حکومت نے لاہور میں پہلے ٹیکنالوجی زون کے قیام کا اعلان کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں پہلے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس زون کا نام ٹیک پورہ رکھا گیا ہے اور یہ 100 ایکڑ سے زائد اراضی پر محیط ہوگا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس زون میں شامل تمام کمپنیوں کو خصوصی ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔

اس سکیم کو رواں سال کے ڈیویلپمنٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور حال ہی میں پروونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اس کی منظوری دی ہے۔ اس سکیم کی فیزیبیلٹی کی تیاری کیلئے 25 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید برآں پنجاب حکومت کی جانب سے جلد ہی صوبے میں 9 مزید ٹیکنالوجی زونز کے قیام کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top