جولائی میں ترسیلات زر ماہانہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جولائی میں بیرونِ مُلک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم ماہانہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مرکزی بینک کے اعدادو شمار کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں نے جولائی کے مہینے 2 ارب 76 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی رقم بھیجی جو کہ ملکی تاریخ میں بھیجی جانے والی ایک مہینے میں سب سے زیادہ رقم ہے۔

بھیجی گئی رقم گزشتہ سال یعنی جولائی 2019 کے مقابلے میں 36.5 فیصد زیادہ ہے اور رواں سال جون کے مقابلے میں 12.2 فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے 821.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 538.2 ملین ڈالر، برطانیہ میں 393.9 ملین ڈالر اور امریکہ سے 250.6 ملین ڈالر کا سرمایہ موصول ہوا۔

اس اضافے میں کئی عوامل کار فرما ہیں کہ جن میں ایکسچینج ریٹ کی منظم صورتِ حال اور پاکستان ریمٹینس انیشیٹو کے تحت وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے پالیسی اقدامات شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اس امر پر اظہارِ مسرت کیا اور کہا کہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود یہ اضافہ حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات کی تلقین کی کہ بیرونِ مُلک پاکستانیوں کو ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top