کسی بھی مسکن میں غیر ضروری جگہ گھیرنے والی اشیاء ذہنی تناو کا سبب بن سکتی ہیں

دنیا بھر میں سال 2019ء کی آخری سہ ماہی کے دوران کورونا وباء کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے اب تک گزشتہ دو برس میں دنیا بھر کے لوگوں نے جتنا وقت اپنے گھروں کے اندر رہ کر گزار ہے شاید ہی ماضی میں انہیں کبھی ایسے کرب کا سامنا رہا ہو۔ کورونا وائرس کی وباء کے سبب دنیا بھر میں متعدد لوگ دفتر کا کام بھی گھروں سے ہی کر رہے تھے لیکن ایسے میں ذاتی زندگی اور دفتری یا کاروباری سرگرمیوں کو الگ رکھنا ایک انتہائی دشوار گزار عمل تھا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بین الاقوامی انٹیریئرز تھیریپسٹ یعنی گھر کی چار دیواری کے اندر کے ماحول سے وابستہ تھیریپی کرنے والی خاتون ماہر سوزین روئنن کا کہنا ہے گھر کا پُرسکون ماحول وہاں رہنے والے افراد کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے بھی سُود مند ثابت ہوتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ گھر سے غیر ضروری اشیاء کو نکال کر زندگی میں کئی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ لیکن ان تبدیلیوں کا حصول یقینی بنانے کے لیے ایک ضروری امر یہ ہے کہ کیسے طے کیا جائے کہ کون کا سامان غیرضروری ہے اور اسے گھر سے نکالنے کے بعد ہمیں کیسا محسوس ہوگا؟

انٹیریئر تھیریپی کیا ہے؟

حالانکہ انٹیریئر تھیریپی نفسیاتی تھیریپی کی کوئی شاخ نہیں ہے لیکن ماہرین کے مطابق انٹیریئر تھیریپی میں فینگ شی جیسی چائینہ کی قدیم روایات کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کے لیے گھر کی صفائی اور ذہنی نشونما دونوں پر زور دیا جاتا ہے۔

بلاشبہ انٹیریئر تھیریپی ابھی نئی قسم کی تھیریپی ہے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے محسوس کیا کہ جس ذہنی دباؤ کے لیے وہ ہمیشہ دفتر اور کام کو ذمہ دار ٹھہراتے تھے وہ اصل میں گھر سے شروع ہوتا ہے۔

اگر آپ کا گھر آرام دہ نہ ہو تو یہ ہی احساسات آپ کے مستقل احساسات بن جاتے ہیں۔ یعنی آپ کے ذہن کا ایک حصہ ہر وقت گھبراہٹ اور بے چینی کو محسوس کرتا ہے۔ جیسے کچن میں بکھرے برتن اور میز پر کاغذات کا ڈھیر وغیرہ۔ یاد رہے کہ گھر میں غیر ضروری جگہ گھیرنے والی چیزیں وہ ہوتی ہیں جو آپ کو کسی طرح کی خوشی نہیں دیتیں نہ ہی اچھا محسوس کرا رہی ہوتی ہیں۔

ایسی اشیاء جو آپ استعمال نہیں کرتے، آپ کو پسند نہیں ہیں یا جس میں آپ کی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح آپ کے کام آتی ہے۔ ان سب اشیاء کا آپ کی زندگی یا گھر میں قیمتی جگہ کو استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انٹیریئرز تھیریپسٹ سوزین کہتی ہیں کہ جب وہ لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہیں تو وہ لوگ گھر کی ہر چیز پر نظر ڈالتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ فلاں چیز فلاں مقام پر کیوں ہے اور وہ آپ کو کیسا محسوس کراتی ہے۔

ایک پُرسکون گھر آپ کے گردونواح کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے

احساسِ تحفظ، خوشی اور سکون انسان کی بنیادی ضروریات ہیں۔ اس روشنی میں یہ سمجھنا آسان ہے کہ پر سکون ماحول ہماری نشوونما کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ گھر کے پُرسکون ماحول میں لوگوں کے تعلقات بھی بہتر ہوتے ہیں۔ آپس میں بات چیت آسان ہوتی ہے اور گھبراہٹ اور ڈپریشن جیسے احساسات بھی کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواب گاہ میں ماحول اچھا ہو تو نیند بھی بہتر آتی ہے۔ اور اچھی طرح سونے کے بعد روز مرہ زندگی کی چھوٹی بڑی الجھنوں سے نمٹنا بھی آسان ہوتا ہے۔ کم سامان کا مطلب ہے دھول بھی کم چیزوں پر بیٹھتی ہے۔ آب و ہوا صاف رہتی ہے اور گھر میں آکسیجن کی مقدار بھی بہتر رہتی ہے۔

غیر استعمال شدہ سامان سے جان چھُڑوانے کی تدابیر

گھر میں بکھرے سامان کو سمیٹنا اور غیر ضروری اشیاء کو باہر نکال پھینکنا ایک مشکل امر ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری یہ ہے کہ آپ اپنے اندر کی آواز کو سنیں اور اسی کے تحت کام کریں۔

خود کو آپ ایک چھوٹا سا چیلینج دیجیے اور اپنے آپ سے پوچھیے کہ 20 منٹ میں آپ کتنا سامان سمیٹ سکتے ہیں۔ اتنے وقت میں شاید آپ کوئی ایک دراز یا دروازے کے پاس کپڑے لٹکانے کی جگہ کو صاف کر رہے ہوں۔ بس یہی چھوٹے چھوٹے اقدام آپ کو بڑی کامیابی کی طرف لے جائیں گے۔

بعض اوقات غیر ضروری سامان سے نجات حاصل کرنے کے عمل میں آپ کو سنگ دلی سے بھی کام لینا پڑ سکتا ہے۔ جب آپ اپنا گھر صاف کر رہے ہوں تو اپنے آپ سے سوال کیجیے کہ آپ نے آخری بار اس چیز کو کب استعمال کیا تھا اور وہ چیز آپ کے گھر کی کتنی قیمتی جگہ کو گھیر کر بیٹھی ہے۔ اگر اصل میں اس کی ضرورت کبھی پڑ بھی گئی تو کیا کوئی اور چیز اس کا کام نہیں کر سکے گی؟

کبھی کبھی کسی چیز کو گھر سے نکال دینا آسان ہوتا ہے۔ لیکن آپ ایسے سامان کو چند ماہ کے لیے صرف نظروں سے اوجھل کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے جانے سے کیا کوئی فرق پڑا۔ اس کے برعکس اگر کسی چیز کی موجودگی سے آپ کو خوشی ملتی ہے اور اسے دیکھ کر آپ مسکرا دیتے ہیں تو اس چیز کا آپ کی نظروں کے سامنے ہونا ہی ٹھیک ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top