مری میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

راولپنڈی؛ کمشنر راولپنڈی  کیپٹن (ر) ثاقب ظفر  نے مری کا دورہ کیا۔ انہوں نے مری میں جاری ترقیاتی کاموں  کاجائزہ لیا۔ انہوں نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر راولپنڈی نے  گورنمنٹ ہاؤس ، کشمیر پوئنٹ مری ، ریسورس سنٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری  کا دورہ کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ سیاحوں اور  مقامی لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی   ہمارا اولین مقصد ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک و پارکنگ سے متعلق مسائل پر بھی بریفنگ لی۔  بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری کی حدود میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے  کے لیے بھی  اقدامات جاری ہیں۔

کمشنر  راولپنڈی نے اس موقع پر بتا یا کہ حکومت پنجاب  کی جانب سے  ڈویژن بھر میں یکم اگست کو پلانٹ فار پاکستان جبکہ  8 تا 14 اگست پلانت فار پنجاب مہم شروع کی جائے گی جس کے تحت ڈویژن بھر میں 5 لاکھ پودے لگائیں جائینگے اور یہ پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top