Categories: Technology

کراچی میونسپل اتھارٹی کا کڈنی ہل (احمد علی پارک) کی تعمیر کا فیصلہ

کراچی  میونسپل اتھارٹی نے کے ڈی اے اسکیم نمبر32 کڈنی ہل (احمد علی پارک) کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ کڈنی ہل پر واقع احمد علی پارک 62 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے لہٰذا سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں اس خوبصورت پہاڑی پر مجوزہ پارک کی اراضی پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے گا ۔ اور اس کا پی سی ون تیار کرکے عیدالفطر کے بعد اس پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ میئرکراچی وسیم اختر کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔کراچی کی بڑی سڑکوں کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر تمام تجارتی و فلاحی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی اور تسلسل کے ساتھ مہم شروع کی جارہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے واضح احکام ہیں کہ پارکوں کی جگہ کو مکمل بحال کیا جائے، کڈنی ہل پارک سے بھی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے اسے شہریوں کے لیے ایک بہترین پارک بنایا جائے گا، کڈنی ہل پارک کی حدود میں جو رہائشی مکانات آرہے ہیں پہلے انھیں باقاعدہ مارکنگ کرنے کے بعد نوٹس جاری کردیا جائے اور انھیں اپنے مکانات کو حدود میں کرنے کی ہدایت کی جائے تاہم اس کے باوجودبھی اگر کوئی ازخود بڑھائی گئی جگہ خالی نہیں کرتا تو محکمہ انسداد تجاوزات کڈنی ہل پارک کی حدود میں آنے والی رہائشی تعمیرات کا خاتمہ کردے۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago