نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز چار پلاٹ نیلام کئے گئے۔ سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نیلامی کے پہلے روز  پلاٹس 7.796 ارب روپے میں نیلام کئے گئے۔ سہہ روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 12 جنوری تک گندھارا سینٹر، F-9 پارک میں جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ نیلام عام کے پہلے روز بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 9 4.453 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔ اسلام آباد کے I-8 مرکز میں واقع  پلاٹ نمبر 53H ایک ارب 46 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح مرکز I-8 میں واقع پلاٹ نمبر 53F ایک ارب 15 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔ جبکہ I-14 مرکز میں واقع پلاٹ نمبر 9A، 653 ملین روپے میں فروخت کیا گیا۔ لہٰذا نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 7.796 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کیے گیے۔

مزید یہ کہ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہےجس کی سیکرٹری ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر ٹیکنالوجیو ڈیجٹلائزیشن,ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ،  ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔

 کمرشل پلاٹس کی نیلامی 11 اور 12 جنوری 2024 کو گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago

اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیف کمشنر اسلام…

4 مہینے ago