Everyday News

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی میں اب تک مجموعی طور پر 5 پلاٹ 11.141 ارب سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں۔ پلاٹس کی نیلامی 12 جنوری تک گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک، اسلام آباد میں جاری رہے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے دوسرے روز ڈپلومیٹک انکلیو کا اپارٹمنٹ پلاٹ 3 ارب 34 کروڑ 44 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔

مزید یہ کہ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ جس کی سیکرٹری ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II ہیں۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں ممبر اسٹیٹ میں، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر ٹیکنالوجیو ڈیجٹلائزیشن,ڈی ایف اے-II، ڈی جی لاء، ڈائر یکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ،  ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔

واضح رہے کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہے ہیں۔ اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کررہے ہیں۔

موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago

اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیف کمشنر اسلام…

4 مہینے ago