Categories: Technology

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے اراضی مختص کرنے کے عوض 3ارب کی رقم طلب

اسلام آباد : کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے اراضی الاٹ کرنے کے لیے رقم مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وفاقی ترقیاتی ادارے نے اراضی الاٹ کرنے کے لیے فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن سے 3ارب روپے کی رقم  طلب کی ہے ۔  وزارت ہاوسنگ ایند ورکس کے  ادارے فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاونڈیشن نے سی ڈی اے انتظامیہ کو اراضی مختص کرے کے سلسلے میں   درخواست درج کی تھی۔ درخواست کے مطابق  چکلالہ راولپنڈی نزد عسکری 6 میں واقع سی ڈی اے کی  508 کنال اراضی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مختص کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ گزشتہ روز کیبنٹ کو اس معاملے کو زیر غور لایا گیا  اور دونوں محکموں کو اس اراضی کی قابل عمل قیمت پر اتفاق رائے کرنے کی ہدایات کی ۔کیبنٹ نے رواں مالی سال کے لیے منظور کردہ بجٹ کی بھی منظو ری کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago