Categories: Technology

کراچی میں  تھائی لینڈ  مصنوعات کی 3 روزہ نمائش

کراچی :نمائش کا انعقاد تھائی  گورنمنٹ کے ڈپا رٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن  اور ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل نے کیا  ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

  نمائش کے موقع پر شرکاء کو بتایا گیا  سال 2018 کے دوران  تھائی لینڈ کو پاکستانی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ  ہوا ہے۔

جنید ماکڈا نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔ سال  2017 میں 142 اعشاریہ 9 ملین ڈالر  کی باہمی تجارت کی گئی تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 225اعشاریہ 5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ملکو ں کے مابین تجارت میں 57اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ  امید کی جاتی ہے  کہ تھائی لینڈ  کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ طے پا جائے گا۔اس معاہدے سے پاکستان کو 200 ملین ڈالر ز کا فائدہ ہوگا۔

پاکستان نے تھائی لینڈ سے 115 مصنوعات پر رعایت طلب  کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بے شمار مواقع ہیں ۔نمائش کے منتظم ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس راشدالحق نے  بتایا کہ نمائش میں 50 سے زائد تھائی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کی جارہی ہیں۔

ایونٹ میں کاسمیٹکس و ہربل پروڈکٹس، فوڈ آئٹمز، پلاسٹک ،ہاؤس ویئر،بلب، گیس اسٹوو، تالے، آٹو پارٹس، کیمیکل ایڈہیسو، واٹر پمپ اینڈ جنریٹر، زرعی مشینری، انڈسٹریل پینٹس، جوتے، فشری ایکویپمنٹ، کورگیٹڈ پلاسٹک شیٹ فار پیکجنگ، ایڈورٹائزنگ وغیرہ سے متعلق اشیا  ءنمائش کیلیے موجود ہیں۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago