Categories: Technology

اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون اسٹاپ سروس کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیے جانے والے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون اسٹاپ سروس کی منظوری دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت چھوٹے بڑے 21 اکنامک زونز فعال ہیں جبکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، رشکئی، دھابے جی اور بوستان چار بڑے کنامک زونز ہیں۔

سرمایہ کار بورڈ کی طرف سے ون سٹاپ شاپ ماڈل تیار ہے جس کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا۔ سٹاپ شاپ سرمایہ کاروں کو بجلی، گیس، پانی اور تعمیراتی پرمٹ کے حصول میں معاونت کرے گا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں این او سی اور کمپلائنس کی منظوری کیلئے مینیجمنٹ کمپنیز کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اقدامات پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدی صنعتوں کے قیام کے لیے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کو بڑھانا کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ دینے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اس اعتماد کا نتیجہ ہے جو حکومت نے اپنے موثر پالیسی اقدامات سے حاصل کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago