Categories: Technology

آر ڈی اے  نے مالیاتی سال 2019-20 کے لیے7.4 بلین روپے کا بجٹ منظور  کر لیا

 راولپنڈی :راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے 2019-20 مالیاتی سال کے لئے بدھ کو 7.4 بلین روپے کا سالانہ بجٹ حتمی طور پر منظور کر لیا، جس میں ترقیاتی کاموں  کے لیے 7.1 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

فنانس سب کمیٹی نے آر ڈی اے اور واسا کا بجٹ برائے مالی سال  2019-20 آر ڈی  اے دفتر  میں ہونے والی خصوصی بجٹ اجلاس میں پیش کی. اجلاس میں آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ندیم احمد ابرو  نے شرکت کی  اور آر ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن اور فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور راولپنڈی کے ضلع اکاؤنٹس کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آر ڈی اے کے بجٹ کا مجموعی بجٹ 7.4 بلین روپے ہے، جس میں ترقیاتی کام کے لئے 7.1 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی کاموں میں 30 ملین روپے کی لاگت سے  عمار  چوک سے کرال چوک تک ائر پورٹ روڈ کی  بحالی،  ٹیپو روڈ سے  ائرپورٹ روڈ تک 49 ملین روپے  کا ترقیاتی کام،راولپنڈی رنگ روڈ کی  فزیبیلٹی رپورٹ  جس کی ممکنہ لاگت  80 ملین  ہے ، اسلا م آباد ہائی وے سے  فیلکن کمپلیکس کی طرف مڑنے والی عبدالقدیر خان روڈ   کی توسیع جس کی لاگت تقریباً 71 ملین ہے۔ائرپورٹ روڈ پر رحیم آباد فلائی اور سے  ویلفئر کمپلیکس  براستہ  چکلالہ ریلوے اسٹیشن   تک سڑک  کی توسیع اور تعمیر  جس کی ممکنہ لاگت تقریباً 30  ملین روپے ہے۔اس کے علاوہ غیر ترقیاتی اخراجات کےلیے 301 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago