Categories: Technology

نقشہ سازی سے پہلے کن باتوں پر غور کرنا چاہیے؟

تعمیرات میں نقشہ سازی کی اہمیت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے؟ یہ ایک سکیچ ڈیزائن ہے جس سے آپ اپنے خوابوں کا محل اپنی نظروں کے سامنے دیکھ سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپنا گھر کون نہیں چاہتا؟ ان دو الفاظ یعنی اپنا گھر میں ایک جانب تو گھر کی اہمیت ہے مگر دوسری جانب لفظ اپنا بھی غور طلب ہے۔ یعنی ایک طرف تو چھت کی اہمیت ہے مگر دوسری طرف اگر وہ اپنی ہو تو کیا ہی بات ہے۔ یعنی جب وہ اپنی ہو تو آپ اپنی مرضی کے مطابق اُسے سجا سکتے ہیں، سنوار سکتے ہیں، اُس کی تزئین و آرائش کر سکتے ہیں اور آپ سے اُس صورت میں کوئی اور پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

اسکیچ ڈیزائن کی اہمیت کو جانیے

سکیچ ڈیزائن سے آپ کو یہ آزادی ملتی ہے کہ آپ اپنا گھر اپنی مرضی سے تعمیر کر سکیں۔ اپنی مرضی کا مطلب یہ نہیں کہ قوانین اور بائی لاز کا خیال نہ رکھا جائے بلکہ یہ مطلب ہے کہ کچن کہاں ہو اور دالان کیسا ہو، یہ آپ پر منحصر ہے۔

نقشوں سے آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ گھر کیسا نظر آئے گا، ایک کمرے کا دوسرے کمرے سے کتنا فاصلہ ہوگا اور گھر کے نمایاں حصے کون کون سے ہوں گے۔
یہ دور فلور پلانز کے لحاظ سے اس لیے بھی آسان ہے کہ اب معتدد ایسی ویب سائٹس اور ایپس آ گئی ہیں جن سے آپ آسانی سے اپنے گھر کو خود ہی بنا سکتے ہیں۔ ٹھیک فلور پلان بنانے کے لئے مشاورتی عمل بہت ضروری ہے تاکہ ایک بہترین نقشہ عمل میں آ سکے۔ اس کے لیے کچھ باتوں كا خیال رکھنا ضروری ہے۔ یہ چند باتیں کون سی ہیں، آئیں جانتے ہیں۔

موجودہ گھر سے کیا شکایات ہیں؟

سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے دیکھنا ہے کہ آپ کو اپنے حالیہ گھر سے کیا کیا شکایات ہیں۔ یہ جو شکایات ہوں، یہی اپنے اگلے گھر کی سہولیات بنا لیں۔ موجودہ گھر میں لیونگ روم چھوٹا ہے يا پھر باتھ روم اتنے نہیں ہیں، پارکنگ اسپیس نہیں ہے یا پھر اس طرح کا مہمان خانہ نہیں ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔

اپنے اگلے فلور پلان میں اپنے مکان کے تعمیراتی کنٹریکٹر کے ساتھ باہم مشورہ کر کے آپ اپنے بجٹ اور پلاٹ کے حساب سے ان تمام سہولیات کو ایڈجسٹ کروا سکتے ہیں۔ یاد رکھیے، نقشہ ہی وہ ڈاکومنٹ ہے جو آگے چل کر حقیقت بنے گا لہٰذا سب سے پہلے خود کو نقشے کے لحاظ سے مطمئین کریں۔ اس کے بعد ہی آپ مکمل تعمیر سے مطمئن ہوں گے۔

اپنی ضرورت دیکھیں

خود سے ایک سوال کریں کہ آپ آئندہ کے چند سالوں میں خود کو کہاں دیکھ رہے ہیں۔ اپنی جو جو حقیقی تصاویر آپ کے ذہن میں آئیں، اُس حساب سے اپنے گھر کے فلور پلان میں تبدیلی کیجئے۔ آپ دیکھیں کہ آپ کی فیملی کتنی بڑھ سکتی ہے، مستقبل میں آپ کے گھر میں کتنے لوگ ہوں گے اور کیا کیا سہولیات ایسی ہوں گی جس کے آپ خواہشمند ہوں گے۔

خواہشات تو یقیناً بڑھتی رہیں گی مگر دیکھیں حقائق کے مطابق آپ کیا کیا آسائشیں چاہیں گے، اُس لحاظ سے اپنا فلور پلان سجائیں۔ گھر واقعی روز روز نہیں بنتے اور نہ ہی انسان پھر اتنی آسانی سے اُس میں تبدیلیاں کر سکتا ہے۔ بعد ازاں انسان یہ سوچتا ہے کہ کاش اس بات پر پہلے سوچ لیتا اور اپنی اس ضرورت کا پہلے اندازہ کرلیتا۔ تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ خود کو یہ یاد دلانا ہے کہ بعد کے پچھتاوے سے اچھا ہے پہلے سوچ بچار کرلیا جائے۔

آپ کے پلاٹ کی جگہ کتنی ہے؟

ہاں جیسا کہ چند سطور اُوپر بتایا کہ واقعی خواہشات پر کسی کا زور نہیں ہوتا اور انسان کو اپنی ضرویات کے مطابق فیصلے لینے چاہئیں بلکل اسی سے ملا جلا پوائنٹ اس پیراگراف میں ملے گا۔ اپنے پلاٹ کی جگہ دیکھ لیجئے۔ دیکھیں کہ پلاٹ کتنی اراضی پر محیط ہے اور آپ اُس اراضی کا بہترین استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔ دیکھیں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر بڑا ہو، حسین ترین دالان ہو اور وسیع و عریض کمرے ہوں۔

لیکن حقائق اس سے تھوڑا سا برعکس ہوتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اپنی خواہش کے مطابق کوئی تعمیر نہیں کر سکتے مگر اس کے لیے میانہ روش اختیار کرنی ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو چند چیزوں پر قناعت اور کمپرومائز کرنا ہوگا تاکہ آپ چند خواہشات کا پیچھا کر سکیں۔ پلاٹ کی جگہ اس ضمن میں دیکھنا بہت ضروری ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ اسی احاطے کے آس پاس لوگوں نے کس طرح کی تعمیرات کی ہیں۔

تعمیر پر کتنی لاگت آ سکتی ہے؟

یہ پوائنٹ سب سے کلیدی ہے۔ آپ کو اپنی جیب کا بھی اندازہ ہونا چاہیے کہ آیا جو نقشہ سازی میں کر رہا ہوں کیا میری جمع پونجی مجھے اس کی اجازت دیتی ہے کہ نہیں۔ آپ کو سوچنا ہوگا کہ آپ کیسے اپنے بجٹ اور اپنی خواہشات کے مابین ایک میل بنا سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کو ایک لمبی پارکنگ اسپیس چاہیے مگر جب آپ وہ اسپیس بناتے ہیں تو بجٹ آئوٹ ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ دیکھیں کہ آپ کو واش رومز کی اتنی ضرورت نہیں اور دالان بھی اگر تھوڑا سا چھوٹا کر دیا جائے تو ٹھیک رہے گا۔ یوں آپ ایک فلور پلان کی مدد سے یعنی نقشہ سازی کی ہیلپ سے تمام تر فیصلے آسانی سے اور سوچ سمجھ کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

5 مہینے ago