گرانہ ڈاٹ کام کے متعارف کردہ ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کورس کا دوسرا بیچ پاس آؤٹ ہوگیا

گرانہ ڈاٹ کام کے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی شراکت سے متعارف کردہ سرٹیفیکیشن اِن ریئل اسٹیٹ لیول ون کورس کا دوسرا بیچ کامیابی سے پاس آؤٹ ہوگیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سرٹیفیکیشن میں اسائنمنٹس، پریزنٹیشنز، گروپ سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور امتحانات شامل تھے۔ یہ کورس نسٹ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر میں منعقد کیا گیا اور چار ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 2 جون 2021 کو اختتام پذیر ہوا۔

اختتامی تقریب میں پرو ریکٹر نسٹ ڈاکٹر رضوان نیاز، سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر اور گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید نے شرکت کی اور کامیاب طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ گرانہ ڈاٹ کام اور نسٹ کی شراکت سے متعارف کردہ یہ کورس ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں رائج نظام کی تبدیلی کی جانب اہم قدم ہے۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ نسٹ اور گرانہ ڈاٹ کام کی یہ مشترکہ کاوش ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تبدیلی کے لیے ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سیکٹر میں یوتھ کی شمولیت ایک انتہائی مثبت عمل ہے۔

یہ کورس تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی رہا جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کرتا ہے۔

اس سرٹیفیکیشن کے اساتذہ میں سی ای او گرانہ جناب شفیق اکبر شامل تھے جو کہ کیمبرج یونیورسٹی سے پالیسی انیلیسز میں ماسٹرز اور پبلک پالیسی میں ایم ایس سی کے ڈگری ہولڈر ہیں۔ علاوہ ازیں کورس پڑھانے والوں میں گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید، عاصم افتخار، اقراء مصدق اور صائمہ لطیف شامل تھے۔

ملکی ترقی کے لیے سب سے اہم سیکٹر، ریئل اسٹیٹ میں قدم رکھے گرانہ ڈاٹ کام کو 5 سال ہوچکے ہیں تاہم اس عرصے میں ٹیکنالوجی سے اس سیکٹر کو ہم آہنگ کر کے گرانہ ڈاٹ کام نے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کی تقدیر بدلنے کی سکت رکھتا ہے۔ یوں روایتی طور طریقوں کو تبدیل کرنے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام نے اس سیکٹر میں باقاعدہ تعلیم کا بیڑا بھی اُٹھا لیا ہے جس سے یہاں روزِ روشن یقینی ہوگا۔

اس کورس میں حصہ لینے والے لوگ ریئل اسٹیٹ کی سائنس، ریئل اسٹیٹ کے قانونی، ٹرانزیکشنز ، کاروباری اخلاق اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی روز مرہ زندگی پر ایک زبردست گرفت حاصل کرتے ہیں۔

اس کورس کے اگلے بیچ میں شرکت کے خواہاں حضرات کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ پی ڈی سی نسٹ میں 27 اور 28 جولائی کو دن 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago