سی ڈی اے نے ایڈیشنل کوورڈ ایریا کی لاگت میں 55 فیصد کمی کردی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشل عمارات کے ایڈیشنل کوورڈ ایریا کی لاگت میں 55 فیصد کمی کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے افسران کا کہنا ہے کہ یہ قدم وفاقی حکومت کے کہنے پر لیا گیا جو کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

2017 سے یہ ریٹس طے شدہ تھے مگر اب اس میں 55 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

چیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئی ٹی یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو منظور شدہ انڈسٹریل سیکٹرز آئی نائن اور آئی ٹین کی ٹریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے۔

اُنہوں نے پلاٹ مالکان کو یہ اجازت دی کہ اپنے بلڈنگ پلاٹس میں معتدد کاروبار کر سکیں۔

1963 کی مینوفیکچرنگ ایریا زوننگ ریگولیشن نے دو سیکٹرز میں ایک سے زائد انڈسٹری لگانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی پر اب سی ڈی اے بورڈ نے اس میں ترمیم کردی ہے۔

اتھارٹی کا یہ کہنا ہے کہ جب ایک پلاٹ پر معتدد قسم کے ٹریڈ ہوں گے تو ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پلاٹ کاروباری ضرورت کے تحت دیے جاتے تھے مگر اب صنعت کے فروغ کے لیے ایک جگہ پر معتدد کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ کمرشل عمارات کی لیز رینیول ایک لاکھ روپے کر دی جائے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago