Categories: Everyday News

سی ڈی اے کا پرایئویٹ اسکولز کو رہائشی علاقوں سے منتقل کرنے کافیصلہ

اسلا م آباد:      کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پرائیوٹ اسکولز کو رہائشی علاقوں سے منتقل کر نے  کےلیئے جامع حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھا ئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ اداروں سے رجوع کر کے ان سے مناسب تجاویز بھی مانگ لی گئیں ہیں  تا کہ متفقہ لائحہ عمل ترتیب دی جا سکے۔ اتھارٹی نے اس سلسلے میں جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک میٹنگ کاانعقاد کیا ہے جس میں یہ نقطہ زیر بحث آئےگا۔

اس میٹنگ میں وفاقی ادارہ برائے تعلیم، پرائیویٹ ایجوکیشنل سکول ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر ادارے شرکت کرینگے۔

ایک لائحہ عمل تیار کیا جائیگا جس کے مطابق تعلیمی ادارے کےلیئے مخصوص پلاٹ کو کسی غیر متعلقہ شخص یا ادارے کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

اسکے ساتھ ساتھ کسی بھی رہائشی علاقے میں پرائیویٹ سکول ہرگز تعمیر نہیں کیا جائیگا۔ ہاوسنگ سوسائیٹیز پابند ہونگیں کہ وہ تین مہینوں کے اندر تعلیمی اداروں کے لیئے مخصوص پلاٹس بروئے کار لایں۔ اور اگر تعلیمی پلاٹ کسی اور مقصد کے کام آیا تو اتنے ہی سائز کا پلاٹ مخصوص کیا جائیگا۔ حکم عدولی پر قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago