کے پی کے حکومت کا 65 ارب روپے کی لاگت سے دس بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 65 ارب روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں 10 بڑے ترقیاتی منصوبے جبکہ 97 کے قریب چھوٹے منصوبوں کی تعمیر کے جلد آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان منصوبوں میں 65 کے قریب سڑکوں کی تعمیر، پانی کی ترسیل کے 41 منصوبے اور ایک عدد شمسی توانائی کا منصوبہ شامل ہے۔

صوبائی شعبہ برائے ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق 20 ارب روپے کی لاگت سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پانی کی ترسیل کے 15 چھوٹے منصوبے، سڑکوں کی تعمیر اور بحالیِ نو کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ مجوزہ خطیر رقم سے آبپاشی کے 8 منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔

مردان ڈویژن کے ضلعی ترقیاتی پلان کے مطابق صوابی میں 9.5 ارب روپے پینے کے صاف پانی کی 8 اسکیموں پر خرچ کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سوات اور شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 6.37 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں شانگلہ میں تین سڑکوں کی تعمیر جبکہ سوات میں بھی سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ آبپاشی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

8 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

8 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

8 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

8 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

9 مہینے ago