ایل ڈی اے کا سوشل سیکٹر کے لیے مراعات کا اعلان

لاہور: معیاری تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سوشل سیکٹر کے لیے اپنی نئی کمرشلائزیشن پالیسی میں مراعات کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے حال ہی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

مراعات کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے مراکز سے دیگر کمرشل کاروباروں کے مقابلے میں نصف کمرشلائزیشن فیس وصول کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی ادائیگی پر پانچ فیصد کی چھوٹ اس کے علاوہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ یوز رولز 2020 کے تحت زرعی زون میں اعلی تعلیم کے اداروں اور ہسپتالوں کے قیام کی بھی اجازت دی گئی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اور شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹیز کی سالانہ کمرشلائزیشن 2024 تک مرحلہ وار کردی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے سے وابستہ مستقل کاروباری سہولیات سے استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اب ڈے کیئر سنٹرز 10 مرلہ اراضی پر تعمیر کیے جاسکتے ہیں جبکہ بالترتیب ایک کنال اور چار کنال زمین پر پرائمری اسکول اور ہائی اسکول کا قیام کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح پانچ مرلہ اراضی پر بھی ایک ڈسپنسری بنائی جاسکتی ہے جبکہ دو کنال اراضی پر پولی کلینک ہسپتال بنایا جاسکتا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago