Real Estate

لگثری گھر یا اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرنے کے فوائد و نقصانات کا ایک مختصر جائزہ

پُرتعیش گھر یا اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرنا ہر انسان کی بنیادی خواہشات میں شامل ہے۔ تمام بنیادی آسائشوں سے مزین جدید طرزِ تعمیر کے کشادہ گھر، پینٹ ہاؤس اور ڈوپلیکس طرز کی رہائش ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگر ڈوپلیکس طرزِ رہائش کی ہی بات کی جائے تو بنیادی طور پر مذکورہ رہائشی سہولت ایک یا دو منزلہ عمارت پر مشتمل ہوتی ہے جہاں ہر منزل پر ایک مشترکہ مرکزی دیوار کے ساتھ دو الگ الگ مکمل اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جاتی ہے۔

دونوں رہائشی منزلوں کے الگ الگ داخلی راستے ہوتے ہیں جو عام طور پر عمارت کے اندرونی حصے کی سیڑھیوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ ڈوپلیکس طرز کے لگثری گھر یا اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرنے کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہیں ایسی طرزِ رہائش میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

اگر آپ بھی ڈوپلیکس لگثری اپارٹمنٹ یا گھر خریدنے کا سوچ رہے ہیں لیکن الجھن میں ہیں کہ اسے خریدنا چاہئیے یا نہیں تو کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل اس تحریر کو لازمی ملاحظہ کر لیں۔

جی ہاں! آج کی اپنی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کو ڈوپلیکس طرز کے اپارٹمنٹ یا گھر میں رہائش اختیار کرنے کے چند بنیادی فوائد اور نقصانات سے معلومات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

لگثری ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرنے کے چند بنیادی فوائد ذیل میں بتائے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے

گھریلو اور خاندانی اُمور کی مکمل رازداری

اخلاقی طور پر کسی بھی انسان کی زندگی میں گھریلو اور خاندانی اُمور کو لے کر رازداری یا پرائیویسی ایک فطری عمل ہیں۔ عام طور پر ایک مہذب معاشرے میں جب آپ مشترکہ رہائشی نظام کا حصہ ہوں تو زندگی کے روزمرہ اُمور میں کسی دوسرے کی مداخلت کو غیر مہذب تصور کیا جاتا ہے۔ ڈوپلیکس طرزِ رہائش کے اپارٹمنٹ یا گھر میں رہائش اختیار کرنے کا ایک فائدہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس وافر جگہ دستیاب ہوتی ہے جسے آپ چھوٹے حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ان جگہوں کو پرائیویسی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

ذاتی رہائش اختیار کیے جانے کے علاوہ اضافی آمدن کا بہترین ذریعہ

چونکہ ڈوپلیکس طرزِ رہائش کی عمارت میں ہر منزل پر دو الگ الگ اپارٹمنٹس تعمیر کیے جاتے ہیں اس لیے آپ کے پاس ایک چوائس یہ بھی ہمیشہ موجود رہتی ہے کہ عمارت کے ایک حصے میں رہائش اختیار کرتے ہوئے آپ عمارت کے دوسرے حصے کو کرائے پر دیتے ہوئے مستقل اور مناسب آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اگر آپ نے ڈوپلیکس طرزِ رہائش رہن پر حاصل کر رکھی ہے تو اس عمارت میں موجود ایک حصہ کو کرائے پر دیتے ہوئے آپ بآسانی رہن کی رقم ادا کر سکتے ہیں اور مکمل ادائیگی کے بعد وہ ڈوپلیکس اپارٹمنٹ یا گھر آپ کی ملکیت ہو سکتا ہے۔

ڈوپلیکس اپارٹمنٹ یا گھر کی خریداری ایک قابلِ استطاعت انتخاب

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈوپلیکس اپارٹمنٹ یا گھر تمام تزئین و آرائش سے مزین لگثری ضرور ہوتے ہیں لیکن یہ بھی ایک عام تاثر ہے کہ ان گھروں یا اپارٹمنٹس کی قیمت دیگر رہائشی منصوبوں سے کم ہوتی ہے۔ ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق رہائشی منصوبوں میں جدید طرزِ تعمیر کے گھر کی خریداری کی بجائے ڈوپلیکس طرزِ رہائش کے اپارٹمنٹ اور گھر کی خریداری ایک آسان عمل ہے اور ان گھروں کی قیمتیں بھی کم ہوتی ہیں۔

مشترکہ خاندانی نظام میں دو فیملیز کے لیے ڈوپلیکس طرزِ رہائش ایک پُرتعیش انتخاب

ایک منزلہ ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں عمارت میں مشترکہ مرکزی دیوار کے ساتھ دو الگ الگ مکمل اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جاتی ہے۔ مشترکہ خاندانی نظام کی حامل فیملیز کے لیے ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرنا ایک خوشگوار تجربہ ہو سکتا ہے۔ دونوں فیملیز ایک ہی عمارت کے دو مختلف اپارٹمنٹس میں مکمل پرائیویسی کے ساتھ  اچھے انداز میں رہائشی سہولیات سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔

ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں وافر جگہ کی دستیابی

دیگر اپارٹمنٹس کی طرزِ زندگی کی نسبت ڈوپلیکس طرز کے رہائشی اپارٹمنٹس میں آپ کے پاس وافر جگہ دستیاب ہوتی ہے۔ جسے آپ تفریحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ مذکورہ طرزِ رہائش میں باغات، کشادہ صحن اور کار پورچ کی سہولت آپ کو آرام دہ زندگی کا احساس دلاتی ہے۔

ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں ذاتی ملکیت کا احساس

ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں زیادہ تر اپارٹمنٹس یا گھر ایک قطار میں تعمیر کیے جاتے ہیں جو کہ آپ کو تحفظ کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ عمارت ادھار لے رہے ہیں لیکن اپنے صحن کے ساتھ ایک ڈوپلیکس میں رہنے سے آپ کو یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ آپ اس جگہ کے ذاتی مالک ہیں۔

رہائشی تزئین و آرائش کی مکمل آزادی

ڈوپلیکس طرزِ رہائش آپ کو گھر کی تزئین و آرائش جیسے دیواروں کو پینٹ کرنا، پھول لگا کر یا صحن میں باغبانی کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کی مکمل آزادی فراہم کرتی ہے۔

کپڑے ڈھونے کے لیے واشر یا ڈرائیر کی انفرادی سہولت

ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں کپڑے دھونے کے لیے دیگر کثیر المنزلہ رہائشی منصوبوں کی نسبت انفرادی حیثیت میں واشر یا ڈرائیر کے استعمال کی مکمل آزادی ہوتی ہے۔ آپ لانڈری کی علیحدہ اور ذاتی سہولت سے اپنے ہی حصے کی جگہ پر اسفتادہ کر سکتے ہیں۔

آئیے! اب کچھ بات کر لیں کہ ڈوپلیکس طرزِ رہائش کے لگثری اپارٹمنٹس اور گھروں میں رہائش اختیار کرنے کے نقصانات کیا ہیں؟

پردہ نما ایک اینٹ کی دیوار کے باعث شور و غُل کے امکانات

چونکہ ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں دو اپارٹمنٹس کے درمیان ایک سنگل اینٹ کی دیوار عام طور پر تعمیر کی جاتی ہے اور اگر دیواریں اچھی طرح سے موصل نہ ہوں تو مشترکہ خاندانی نظام یا کرایہ داری کی صورت میں شورُ و غُل آپ کی زندگی کے امُور میں خلل پیدا کر سکتا ہے۔

مستقل آمدن کا ذریعہ لیکن ضمانت کوئی نہیں

اگر آپ ڈوپلیکس طرزِ رہائش میں ایک حصہ کسی کو کرائے پر بھی دے دیتے ہیں تو یہ مستقل آمدن کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مستقل کرایہ دا ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کی کہ کرایہ دار کتنے عرصے کے لیے مشترکہ طرزِ رہائش کو اختیار کرنا چاہتا ہے۔

ڈوپلیکس اپارٹمنٹ یا گھر کی دیکھ بھال کے مسائل

ڈوپلیکس اپارٹمنٹس کی دیکھ بھال اور تمام مرمت کی ذمہ داری عمارت کے مالک یا مالک مکان کی ہے۔ لہذا یہ آپ کے لیے تمام مرمت اور اخراجات کی اضافی ذمہ داری بن جاتی ہے۔

اچھے کرایہ دار کی تلاش ایک مشکل عمل

اپنے ڈوپلیکس اپارٹمنٹ کو کسی دوسرے خاندان کے ساتھ شیئر کرنے سے کچھ تنازعات اور رازداری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ یقینی نہیں بنایا جا سکتا کہ آپ کو ہمیشہ ایک اچھا کرایہ دار ملے جس کے ساتھ آپ آرام دہ انداز میں زندگی گزار سکیں۔

محدود اختیارت مگر کیسے؟

ڈوپلیکس اپارٹمنٹس مضافاتی علاقوں میں سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ چونکہ ان کے پاس وافر جگہیں موجود ہوتی ہیں اسی وجہ سے یہ زیادہ تر بیرونی شہروں سے باہر کشادہ جگہوں پر واقع ہیں۔ یاد رکھیے! شہر کے اندر ڈوپلیکس حاصل کرنا بہت مشکل ہے اور وہ بھی آپ کی پسند کی قیمت پر۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago