Everyday News

شفافیت کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ وزیرِ صنعت سندھ

کراچی: سندھ وزارتِ صنعت اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا مقصد پلاٹوں کی منتقلی اور دیگر معاملات میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے گلشن معمار کے قریب میرٹھ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا اور ان کے بائیو میٹرک ٹرانسفر کے استعمال کو سراہا۔ تاکہ دیگر سوسائٹیز کو ان کی مثال پر عمل کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

 

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھارییجو نے غیر قانونی اور ڈبل الاٹمنٹ کو روکنے کے لیے نادرا کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے سوسائٹی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور رہائشیوں کے مسائل اور ان کے حل کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار محمد حسین بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

دورے کے دوران انہوں نے میرٹھ ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹی میں بلاول بھٹو زرداری پارک کا افتتاح بھی کیا۔ میرٹھ سوسائٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر مرشد رضا نے وزیر کو سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا۔

 

مزید برآں، وزیر نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار محمد حسین بلوچ کو دیگر سوسائٹیز کا دورہ کرنے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہدایات دیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago