Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ تجاوزات آپریشن

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے  اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد انسدادِ تجاوزات آپریشن کئے۔ان کارروائیوں میں اسلام آباد انتظامیہ ، پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شاہ اللہ دتہ، میلوڈی،بری امام،_I-8 فیض آباد، G-7 ,G-9 اور بہارہ کہو کے علا قوں میں انسداد تجاوزات کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ جن میں متعددتعمیرات گرا کر 13 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ آپریشن کا آغاز شاہ اللہ دتہ گاوں کے قریب درہ سے کیا گیا۔ نیز آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 24 کمرے 6 واش روم 5 کچن اور1 گیٹ گرا کر  تقریباً 10 کنال سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی۔

اس کے علاوہ بہارہ کہو میں بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ایک بڑی انسداد تجاوزات کارروائی عمل میں لائی گئی۔اور مری روڈ اور سملی ڈیم روڈ کے رائٹ آف وے سے متعدد تجاوزات گرا کر 2 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ جبکہ سیکٹر G-7 میں بھی پارکنگ ایریا اور روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد تجاوزات ہٹا کر 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ مزید یہ کہ  سیکٹر I-8  فیض آباد کے مقام پر تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے متعددتجاوزات مسمار کرکے سامان ضبط کر لیا گیا۔

 

بری امام میں قبضہ مافیا کے  خلاف انسدادِ تجاوزات کاروائی میں ایک کمرہ اور ایک چاردیواری گرا کر سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر G-9/1 آئی اینڈ  ٹی سنٹر جو رہائشی گھروں کے سامنے ہے۔ اور جہاں تجاوز کنندگان کی طرف سے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دکانات کے سے باہر تجاوزات ہٹائی گئیں اور سامان ضبط کی گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago