Graana News

بینک نہ جائیں، گھر بیٹھے اکاونٹ چلائیں، آسان موبائل اکاؤنٹ کی آگاہی مہم شروع

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے گھر بیٹھے بینکاری نہایت آسان بنا دی، آسان موبائل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے مل کر آسان موبائل اکاؤنٹ کے لیےآگاہی  مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کا مقصد بینکاری سہولتوں سے محروم افراد کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں مدد دینا ہے، جس کے لیے انہیں مالی خدمات تک آسان، سستی اور ڈجیٹل رسائی مہیا کی جائے گی۔ یہ سروس یو ایس ایس ڈی کوڈ #2262* ڈائل کرنے سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کی گئی ماس میڈیا مہم کے باعث آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) کے آسان استعمال اور اس سے منسلک فوائد کے بارے میں عوام کو آگاہی ملے گی۔ اس سے بینکاری سہولتوں سے محروم افراد کو باضابطہ طور پر مالی نیٹ ورک میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔ جبکہ تیز ترین بینکاری کی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

اردو کے علاوہ یہ مہم علاقائی زبانوں میں بھی چلائی جائے گی تاکہ دور درواز علاقوں میں رہنے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس مہم کا مقصد انٹرنیٹ کنکشن کے بغیرکسی بھی موبائل نیٹ ورک کے ذریعے کسی بھی موبائل فون (اسمارٹ یا سادہ فون) سے صرف یو ایس ایس ڈی کوڈ #2262* ڈائل کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ کھولنے اور استعمال میں آسانی کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

 صارفین برانچ لیس بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والوں کی فہرست میں سے اپنے پسندیدہ بینک کا انتخاب کرسکتے ہیں اور فنڈ ٹرانسفر، ڈپازٹ، بل کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپ، بیلنس انکوائری وغیرہ سمیت متعدد بینکاری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید برآں، آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم خواتین صارفین کو بھی بینکاری خدمات کی جانب مائل کرنے کے لیے بہترین وسیلہ ثابت ہو گی کیونکہ پاکستانی خواتین کو نقل و حرکت اور دستاویزات کی پریشانیوں کی وجہ سے رسمی مالی خدمات تک رسائی میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب تک آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر 33 لاکھ اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے اب تک 61 لاکھ ٹرانزایکشنز ہوئیں جن کی مالیت 40.5 ارب روپے تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago