Graana News

دو نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے بُکنگ آفس سربمہر: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے بروز منگل دو غیرقانونی نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے دفاتر سربمہر کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ نے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد اور کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کے قریب موضع تھلیاں میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کے بکنگ دفاتر کو سربمہر کر دیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان رہائشی منصوبوں کی پیشگی منظوری کے بغیر بکنگ آفس چلا رہے تھے۔

آر ڈی اے حکام نے بتایا کہ ڈی جی کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تشہیر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹس کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔

آر ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اس سلسلے میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی درخواست کی کہ وہ غیر قانونی اور گمراہ کن رہائشی اسکیموں کی تشہیر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی نے متعلقہ محکموں بشمول پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات کی منظوری نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے آر ڈی اے سے پیشگی منظوری کا لیٹر طلب کیا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق کہ ڈی جی آر ڈی اے نے شہریوں کے لیے بھی پیغام دیا کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آر ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ rda.gop.pk پر کسی بھی سرمایہ کاری سے قبل رہائشی منصوبوں کی قانونی حیثیت کی تصدیق کر لیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago