Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے نے 3 نئے سیکٹرز کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ تین نئے سیکٹرز F13، D13، اور E13 کے لے آؤٹ پلانزکا جائزہ لینے اور ممکنہ طور پر منظوری دینے کے لیے تیار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے ان سیکٹرز کو 2008 میں حاصل کیا تھا۔ تاہم زمین کا قبضہ حاصل کرنے میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ترقیاتی کام میں تاخیر ہوئی۔ اس سے قبل، ٹپوگرافک سروے کے بغیر سیکٹرز میں منصوبہ بندی کے مسائل پیدا ہوتے تھے۔ اس کو درست کرنے کے لیے، سی ڈی اے حکام نے حال ہی میں جامع ٹپوگرافک سروے کے ساتھ ایل او پیز پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔

لے آؤٹ پلانز کی منظوری کے بعد، اسٹیٹ اور لینڈ ونگ مقامی زمینداروں کو الاٹمنٹ شروع کریں گے۔ جبکہ انجینئرنگ ونگ ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ زمین کی تقسیم کے فارمولے کے تحت، سی ڈی اے نے ان سیکٹرز کو حاصل کیا، اور اس کے بدلے میں مقامی زمینداروں کو ہر چار کنال کے بدلے ایک کنال کا ترقی یافتہ پلاٹ ملے گا۔

مزید برآں، یہ سیکٹرز 13,000 سے زائد پلاٹوں پر مشتمل ہوں گے۔ ان میں کمرشل ایریاز بھی شامل ہیں۔ اور توقع ہے کہ سی ڈی اے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ، سی ڈی اے بورڈ آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج میں 7ویں ایونیو انٹرچینج کے قریب واقع مجوزہ کیپیٹل سٹریٹ میں فوڈ آؤٹ لیٹس کے متعدد پلاٹوں کی نیلامی کے لیے بروشرز کی منظوری پر بھی غور کرے گا۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے بورڈ آئندہ مالی سال 2023-24 کے سی ڈی اے بجٹ کو بھی حتمی شکل دے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago