Everyday News

اسلام آباد کی سڑکوں کیلئے30 نئی الیکٹرک بسوں کی آمد

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ارادے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کے 13 روٹس پر 30 الیکٹرک بسیں چلائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک درجن سے زائد نئے روٹس کے لیے کل 160 الیکٹرک بسوں میں سے، 30 بسین ممکنہ طور پر دو ماہ کے اندر دارالحکومت پہنچ جائیں گی۔سی ڈی اے کے مطابق بسیں تیار ہو چکی ہیں اور صرف اے آئی کا کام باقی ہے، جسے مکمل ہونے میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ کیونکہ ان بسوں میں نصب ہونے والے زیادہ تر آلات ترکی سے آئیں گے۔ لہٰذا اس کے مکمل ہونے کے بعد یہ بسیں چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔

مزید یہ کہ 130 باقی بسیں اس سال کے آخر تک فراہم کر دی جائیں گی جب ٹھیکیدار چین میں مقیم صنعت کار کو رقم منتقل کر دے گا۔ اس سے قبل ادائیگی میں تاخیر ہوئی تھی کیونکہ مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے کم ذخائر کی وجہ سے ایل سی بند کر دیے تھے۔ اب جبکہ ایل سیز کھول دی گئی ہیں، رقم جلد ہی منتقل کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں یہ کہ بسیں سی ڈی اے کے ٹھیکیدار نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے 13 نئے روٹس پر چلیں گی۔ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے NRTC کو ہر کلومیٹر کے لیے 306 سے 331 روپے ادا کرے گا۔

 بسوں کے روٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

 I-8 میں پولیس فاؤنڈیشن/اورنج لائن اسٹیشن سے ریڈ لائن فیض احمد فیض اسٹیشن تک

علامہ اقبال اسٹیشن سے ریڈ لائن پوٹھوہار اسٹیشن

پمز ٹو سیکرٹریٹ

D-12 سے G-10

F-11 سے ریڈ لائن F-8 اسٹیشن

 G-11 سے پمز

 آبپارہ تا ترامڑی چوک

نیلور سے کھنہ پل

 پیر ودھائی چوک سے فیض آباد

 B-17 سے 26 نمبر چونگی

 اور I-16 سے 26 نمبر تک

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago