Graana News

سی ڈی اے کا اسٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت پر 8 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے رات کے اوقات میں شہر کو روشن رکھنے کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی پر 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا اسٹریٹ لائٹ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی مختلف مرکزی شاہراہوں، چوراہوں، لنک روڈز، بازاروں اور گلیوں میں نئی ​​سٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائے گا جبکہ خراب اور غیر موثر اسٹریٹ لائٹس اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اہم شاہراہوں اور جی ٹی روڈ کو حج کمپلیکس اور سیکٹر آئی چودہ  سے ملانے والی سڑکوں پر نئی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکٹر آئی بارہ  کی مرکزی شاہراہوں، لنک روڈز اور مارکیٹوں میں نئی ​​اور جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب لائٹس کی بحالی و مرمت کے لیے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکٹر آئی سولہ کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے تاکہ مین ہائی ویز، سروس روڈز اور مارکیٹوں پر روشنی کے مناسب انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں سیکٹر آئی ٹین فقیر ایپی روڈ سے وکٹری پائپ انڈسٹریل ایریا تک روشنی کے انتظامات کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے استعمال کیے جائیں گے۔

اتھارٹی نے سیکٹر آئی چودہ میں روشنی کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے نئی اور جدید اسٹریٹ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سیکٹر  ایچ گیارہ میں نسٹ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 1 سے سری نگر ہائی وے تک نئی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago