Everyday News

چیئرمین سی ڈی اے کا زلزلے کے بعد اسلام آباد میں عمارتوں کے فوری سروے کا حکم

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل نے منگل کی شام آنے والے زلزلے کے بعد اسلام آباد میں  فوری سروے کا حکم دیا ہے۔ اس سروے کے تحت عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ شہر میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کی نشاندہی کرے۔ اور خاص طور پر سیکٹر E-11 پر توجہ دی جائے۔

نیز چیئرمین نے حکام کو بلا تاخیر سروے شروع کرنے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

 

یہ سروے زلزلے سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور نشاندہی کرنے میں مددگار ہو گا۔ اور ایسے ضروری اقدامات کا تعین کرنے میں مدد کرے گا جو کسی بھی مسائل کو حل کرنے اور مستقبل میں ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے اٹھائے جائیں۔

 

یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago