Decoration

ڈائیننگ ٹیبل کی خریداری کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

ڈائیننگ ٹیبل گھر کی شان و شوکت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو کچھ ایسی اہم باتوں سے آگاہ کریں گے جن کو جاننے کے بعد آپ کے لیے ڈائیننگ ٹیبل کی خریداری آسان ہو جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈائیننگ ٹیبل محض ڈائئنگ ٹیبل نہیں بلکہ گھر کے اندرونی منظر کو پُرکشش بنانے کے لیے ایک اہم جزو ہے۔ اس کی خریداری سے قبل درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

سائز کی پیمائش

خریداری سے قبل سب سے اہم چیز جو جاننا ضروری ہے وہ یہ کہ کیا یہ ڈائیننگ ٹیبل آپ کے گھر کے لیے سائز کے اعتبار سے موزوں ہے یا نہیں۔ اس مقصد کے لیے خریداری کے لیے جانے سے قبل اپنے گھر کے ڈائیننگ ایریا کی پیمائش کر لیجیے۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ڈائیننگ ٹیبل کے اطراف کم سے کم 3 فُٹ کی جگہ ہے تاکہ گھر کے افراد باآسانی نقل و حرکت کر سکیں۔

یہاں یہ بات بھی ضروری ہے کہ اگر آپ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں تو ماہرین کی جانب سے چھوٹے سائز کا ڈآئیننگ ٹیبل خریدنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ گھر میں کشادگی کا احساس بھی برقرار رہے۔

درست ساخت کا انتخاب

ڈائیننگ ٹیبل گول، مربع، بیضوی اور مستطیل یعنی راؤنڈ، اسکوئیر، اوول اور ریکٹ اینگولر شکل میں دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کی تمام اقسام ہر کمرے کے لیے موزوں نہیں ہوتی۔ ساخت کا موزوں ہونا کمرے کے سائز پر منحصر ہوتا ہے۔ مربع شکل کے کمرے کے لیے مربع یا گول شکل کا ڈائیننگ ٹیبل موزوں رہتا ہے جبکہ تنگ کمرے کے لیے بیضوی یا مستطیل شکل کا ٹیبل موزوں سمجھا جاتا ہے۔

اوول یعنی بیضوی اور گول شکل کے ٹیبل کی خاص بات یہ کہ یہ کم جگہ پر رکھے جا سکتے ہیں اور یوں باقی جگہ گھر کے افراد کی نقل و حرکت کے لیے باآسانی میسر آ سکتی ہے۔  اگر آپ کے گھر میں مہمانوں کا آنا جانا زیادہ ہوتا ہے اور آپ مہمان نوازی کے شوقین ہیں تو ماہرین کی جانب سے مستطیل یعنی ریکٹ اینگولر اور بیضوی یعنی اوول شکل کے ٹیبل تجویز کیے جاتے ہیں۔

بیٹھنے کے لیے موزوں ہونا

ڈائیننگ ٹیبل کے انتخاب سے قبل اس بات کی بھی تسلی کر لیں وہ بیٹھنے کے لیے کتنا موزوں ہے۔ ایسا ٹیبل جس کے نیچے پیر رکھنے کی جگہ کم ہو وہ تنگی کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی لیے ایسے ٹیبل کا انتخاب کریں جس کے اطراف کرسیاں لگا کر آپ باآسانی بیٹھ سکیں اور نیچے پیر رکھنے کی جگہ بھی کشادہ ہو تاکہ کسی بھی قسم کی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مناسب میٹیریل کا انتخاب

ڈائیننگ ٹیبل مختلف طرح کے اسٹائل اور میٹیریل میں دستیاب ہوتے ہیں۔ لکڑی کے ڈائیینگ ٹیبل ہمیشہ سے بہترین سمجھے جاتے ہیں اور گھر کے اندرونی حصے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ شیشے کے ڈائیننگ ٹیبل بھی منفرد نظر آتے ہیں اور آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں۔ ان کی خاص بات یہ کہ ان پر باآسانی کسی قسم کے کھرونچ کے نشانات نہیں پڑتے۔ یہ ٹیبل جدید اور اسٹائلش سمجھے جاتے ہیں۔

پتھر، لوہے یا پلاسٹک کے ڈائیننگ ٹیبل بھی دورِ جدید میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ بالخصوص پتھر کے ٹیبل اپنی مضبوطی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتے۔

مضبوطی ایک اہم خصوصیت

ڈائیننگ ٹیبل کی خریداری کے وقت اس بات کی بھی تسلی کر لیں وہ کتنا مضبوط ہے۔ ہمیشہ وہ ڈائیننگ ٹیبل خریدیں جو دیرپا ہو اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس پر کسی قسم کے کھرونچ کے نشانات بالکل نہ ہو۔ ڈآئیننگ ٹیبل کی کرسیوں کی تسلی کر لیں وہ بھی پائیدار ہوں اور بعد ازاں پریشانی کا باعث نہ بنیں۔

آرام دہ اور باعثِ سکون

اس بات کی بھی یقین دہانی کر لیں ڈآئیننگ ٹیبل کی کرسیاں آرام دہ اور سکون کا باعث ہوں۔ آپ کا انتخاب ایسا ہونا چاہیے کہ کھانے کے وقت آپ اپنی فیملی کے پُرسکون ہو کر کھانا تناول کر سکیں۔

لکڑی کی کرسیاں آرام دہ ہوتی ہیں اور بہترین انتخاب سمجھی جاتی ہیں۔ اگر آپ میٹل کے جدید ٹیبل کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کے ساتھ کُشن والی کرسیوں کا انتخاب کریں تاکہ وہ بیٹھنے کے لیے آرام دہ ہوں اور فیملی و مہمانوں کے لیے سکون کا باعث بنیں۔

ڈآئیننگ ٹیبل کے انتخآب کے لیے کچھ اہم نکات

ڈائیننگ ٹیبل کے انتخاب سے قبل درج ذیل کچھ اہم نکات بھی ذہن نشین کر لیں تاکہ باآسانی آپ اچھا اتنخاب کر سکیں۔

ہمیشہ اپنے بجٹ کے مطابق انتخاب عمل میں لائیں۔ آپ کی خریداری آپ کے بجٹ سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔

ہمیشہ ایسا ڈآئیننگ ٹیبل خریدیں جو لمبے عرصے تک آپ کا ساتھ دے۔ ایسا ٹیبل جو گھر کی اندرونی تزئین و آرائش کے ساتھ موزوں بھی لگے اور دیرپا بھی ہو۔

ماہرین کی جانب سے خود ڈائیننگ ٹیبل تیار کروانے کی ممانعت کی جاتی ہے جب تک کہ آپ ایسا ڈائیننگ ٹیبل نہ چاہتے ہوں جو آپ کے گھر میں موجود جگہ سے مطابقت رکھتا ہو یا آپ کسی منفرد ڈیزائن کے خواہشمند ہوں۔

ڈائیننگ ٹیبل وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کھانے کے ساتھ ساتھ مہمانوں اور فیملی سے خیالات کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ اکثر معاملات ڈائیننگ ٹیبل پر ہی حل کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے یہ ایسا ہونا چاہیے کہ آپ کے لیے باعثِ سکون اور آرام دہ ہو۔

بڑے سائز کا ٹیبل ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے۔ ہمیشہ ایسے ڈآئیننگ ٹیبل کا انتخآب کریں جس پر 8 افراد باآسانی کھانا کھا سکیں۔ چھوٹے سائز کے ڈائیننگ ٹیبل کی نسبت بڑے سائز کا ٹیبل موزوں سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ ایسے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں جہاں روشنی کا گزر کم ہو تو گلاس کے ڈائیننگ ٹیبل کا انتخاب کیجیے۔ یہ کمرے میں موجود روشنی کو منعکس کر کے کمرے کو روشن کرنے کا باعث بنتا ہے۔

بظاہر یہ ایک چھوٹا سا عمل ہے لیکن درست ڈائیننگ ٹیبل کا انتخاب آپ کے لائف اسٹائل کو بدل سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بیرونی حالات آپ کے اندرونی جذبات اور احساسات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر ڈائیننگ ٹیبل کی کرسیوں پر بیٹھ کر کشادگی، سکون اور راحت کا احساس ہو تو نہ صرف فیملی کے تمام افراد کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے بلکہ یہ باہمی یگانگت اور محبت کا باعث بھی بنے گا۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا، ڈائیننگ ٹیبل پر ہونے والی گفتگو میں اکثر معاملات حل اور طے کیے جاتے ہیں۔ الغرض مناسب ٹیبل کی خریداری عام انتخاب نہیں بلکہ اہم انتخاب سمجھا جانا چاہیے۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو ان تمام اہم معلومات سے آگاہ کیا جن کی بِنا پر آپ اپنا یہ انتخاب باآسانی کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago