Everyday News

گلگت بلتستان میں نگر ہائی وے پر تعمیر کا جلد آغاز

گلگت بلتستان: نگر اور ہنزہ کے علاقوں میں واقع 40 کلومیٹر طویل سڑک نگر ہائی وے کی تعمیر کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم کا یہ نیا متبادل راستہ دریائے ہنزہ کے بائیں جانب پسن سے شروع ہو کر نگر سے ہوتا ہوا ہوپر نگر پر ختم ہو گا۔ مکمل شدہ سڑک گنیش ہنزہ میں KKH سے جڑے گی، جس سے نگر کے اندرونی علاقوں تک رسائی میں بہتری اور سیاحوں کے لیے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

 

4 ارب روپے کی لاگت پر مشتمل، نگر ہائی وے موسم گرما کے مہینوں میں ایک محفوظ آپشن سمجھی جاتی ہے۔کیونکہ یہ شاہراہ قراقرم کے مقابلے میں  گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلاب کے اثرات سے کم خطرے میں ہوگی۔

 

واضح رہے کہ نگر ہائی وے ان پانچ بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جو 85 ارب روپے کے وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے حصے کے طور پر گلگت بلتستان (GB) حکومت کو منتقل کیے گئے ہیں۔

 

دیگر منصوبوں میں گلگت شندور روڈ، استور ویلی روڈ، بوبن شگرتھنگ روڈ اور داریل ٹینگر ایکسپریس وے شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago