Graana News

سی پیک منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہے: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو سی پیک منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر عمل درآمد کے زیرِ التوا مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعرات کو متعلقہ وزارتوں کو تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ ہدایات سی پیک منصوبوں کے تحت کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ آلات کی درامدگی کی کلیئرینس سمیت سڑکوں کے انفراسٹرکچر سے متعلق معاملات کو خوش اسلوبی سے جلد از جلد حل کیا جائے اور دو دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان نے برادر ممالک ہونے کے ناطے ہمیشہ تمام باہمی معاملات کو دوستانہ ماحول میں حل کیا ہے۔

وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پیک خطے کے لیے گیم چینجر ہے اور حکومت تمام منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گوادر کے پراجیکٹس کے حوالے سے جلد اجلاس بلایا جائے گا جس میں گوادر سے متعلق مسائل پر گفتگو ہو گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago