Graana News

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زائد ہے: وزیراعظم شہباز شریف

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور پاکستان کو اس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کی امداد کیلئے ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

گلوبل کمیونیکیشنز کی انڈر سیکرٹری جنرل ملیسا فلیمنگ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلابی تباہی کا شکار ہے اوراس کی بھرپور مدد کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس پر عالمی برادری نے خاطرخواہ حصہ ڈالا ہے لیکن تباہی کا حجم بہت زیادہ ہے کیونکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 10 لاکھ گھر تباہ ہوئے، 40 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کھڑی کپاس، چاول سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، 9 لاکھ مویشی پانی میں بہہ گئے، ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں تباہ ہوئیں، سینکڑوں پل تباہ ہوگئے، سیلاب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گندم اور کپاس کی فصل کیلئے زمین تیار نہیں، اس کیلئے کھاد اور بیج درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ دکھی انسانیت کی آواز ہیں۔

پاکستان کیلئے انہوں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں بھی آواز اٹھائی جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر سمیت تمام رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

اس موقع پر گلوبل کمیونیکیشنز کی انڈر سیکرٹری جنرل ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیلاب موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موسمیاتی تبدیلی کی بدترین شکل ہے۔ اس مشکل صورتحال میں تمام اقوامِ عالم کو پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

5 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

5 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

5 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

5 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

5 مہینے ago