Graana News

روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی 41 لگثری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے پیشِ نظر اکتالیس کے قریب غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ملک میں جاری معاشی بحران کو مزید سنگین ہونے سے روکنے کے لیے موجودہ حکومت نے یہ مشکل فیصلہ لیا ہے تاکہ غیر ضروری و لگژری اشیاء کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے سے بچا جا سکے۔

ملک کو ایک طرف زرِمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کا مسئلہ درپیش ہے تو دوسری طرف انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اوپن مارکیٹ میں 200 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کو امپورٹڈ اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان اشیاء میں درآمدی ٹائر، مشینری، پاور جنریشن مشینری اور اسٹیل کی مصنوعات شامل ہیں۔

اسی طرح 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، درآمدی ٹائلز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے اور موبائل فون پر ڈیوٹی دگنی کرنے کی تجویز بھی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago