Categories: Real Estate

گرانہ ڈاٹ کام نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی تصدیق کے نظام کا افتتاح کر دیا

ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جدت پسندی کے فروغ اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے 90 لاکھ پاکستانیوں کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع یقینی بنانے کے لیے گرانہ ڈاٹ کام نے پراپرٹی کی تصدیق کے نظام کا افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آن لائن پراپرٹی ویری فیکیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے زیر انتظام اوورسیز پاکستانیز کنونشن 2022 کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی و امورِ افرادی قوت محمد ایوب آفریدی اور چیئرمین پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے امورِ کشمیر شہریار افرادی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں چیئرمین امارات گروپ آف کمپنیز اور گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، تیمور عباسی اور آئی آئی پی ایس ایڈوائزری بورڈ کے صدر جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم بھی شال تھے۔

تقریب میں موجود وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت خارجہ، نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے نمائندگان نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو مختلف نوعیت کے درپیش مسائل کے پائیدار حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ سال 2018ء میں ملک بھر میں 5492 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی نشاندہی کی گئی۔

ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں ریگولیٹری فریم ورک کی عدم موجودگی اور پراپرٹی سمیت اراضی کی خرید و فروخت کے پیچیدہ عمل کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کو مختلف نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور فراڈ کا سامنا رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام نے سمندر پار پاکستانیوں کے سرمایہ کو تحفظ فراہم کرنے، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لے آؤٹ پلان کی منظوری، مطلوبہ علاقوں میں مجاز اتھارٹی تک با آسانی رسائی، پلاٹ کی پیمائش اور محل وقوع سے متعلق معلومات جیسے پلاٹ نمبر، گلی نمبر، سڑک کا نام وغیرہ کے علاوہ اراضی کی درست پیمائش کی تصدیق کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

3 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago