Graana News

گرانہ ڈاٹ کام کا قلبِ لاہور کے پرتعیش رہائشی پراجیکٹ ’دی ایونیئر‘ اپارٹمنٹس پر جے ایس بلڈرز سے معاہدہ

لاہور:گرانہ ڈاٹ کام نے ہفتہ، 14 اکتوبر 2023 کو جے ایس بلڈزر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے، جہاں کمپنی نے گرانہ ڈاٹ کام کو خصوصی مارکیٹنگ کے حقوق اور ایجنسی 21 انٹرنیشنل کو دی ایونیئر  ایم ایم عالم روڈ پر واقع ڈاون ٹاؤن گلبرگ لاہور کے لگژری رہائشی اپارٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے خصوصی فروخت کے حقوق کی پیشکش کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دستخط کی تقریب گرانہ ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس میں ڈائریکٹر سیلز سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام جناب محمد حسن، ریجنل ہیڈ سینٹرل ایجنسی 21 جناب مظفر مجید اور ریجنل منیجر سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام جناب سلمان ارشد نے شرکت کی۔

جے ایس بلڈرز کے سی ای او جناب حشام حسن منج کی طرف سے سینئر انتظامیہ بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ اس خاص موقع پر انہوں نے کہا، "جے ایس بلڈرز بہتر سے بہترین کے لیے پرعزم ہیں۔ اور بہترین انداز میں ڈیزائن کیے گئے نئے پراجیکٹ دی ایوینیئر سے اس خیال کو تقویت ملی ہے۔ پاکستان میں جدید طرز زندگی میں انقلاب لانے کے لیے، کمپنی نے ایم ایم عالم روڈ پر بین الاقوامی چینز کے لیے رہائشی اپارٹمنٹس، آفس اسپیسز اور ہوٹلز بنانے کے لیے زمین کا حصول مکمل کر لیا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے خصوصی پیغام میں کہا کہ، "آج گرانہ ڈاٹ کام کے لیے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جہاں وہ جے ایس بلڈرز کے ساتھ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرجوش ہے۔”

کنٹری ہیڈ ایجنسی 21 انٹرنیشنل حسن دانش نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا، "ہم زندگی سے بھرپور لاہور شہر میں لگژری لائف سٹائل لانے کے لیے پرجوش ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ جے ایس بلڈرز کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔”

 

ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل احمر نے اس موقع پر اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جے ایس بلڈرز کے ساتھ ہماری شراکت داری ہماری سالمیت، معیار اور کسٹمر کی اطمینان کی مشترکہ اقدار کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ کوشش نہ صرف لاہور میں پرتعیش زندگی کی نئی تعریف کرے گی، بلکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک لیڈر کے طور پر ہماری پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی‘‘۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر سیلز سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام محمد حسن نے کہا، "بڑھتی ہوئی آبادی کو رہائشی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور معروف ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام لاہور میں لگثری ایونیئر اپارٹمنٹس پراجیکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

ریجنل ہیڈ سنٹرل ایجنسی 21 جناب مظفر مجید نے کہا، "دونوں رئیل اسٹیٹ کاروباری اداروں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم سے نہ صرف رہائش پذیر لگژری سہولیات کی نئی راہیں کھلیں گی، بلکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع بھی فراہم ہوں گے۔”

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

4 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

4 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

4 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

4 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

4 مہینے ago